Live Updates

چودھری نثارہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں،پرویزالٰہی

ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے،مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 14:38

چودھری نثارہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں،پرویزالٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں، و ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہی کا کہناتھا کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی اوربیروزگاری انتہا کوچھورہی ہے اس کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں،مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں وہ ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کیساتھ الائنس ہے۔پرویزالہی نے کہا کہ عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات