شمشاد اختر اور اعظم خان کو اضافی قلمدان مل گیا،

عبداللہ حسین سے ایک قلمدان واپس وفاقی وزراء سے قلمدان واپس لینے اور اضافی قلمدان کا اطلاق 8 جون 2018 سے ہوگا

بدھ 13 جون 2018 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران وفاقی کابینہ میں شامل شمشاد اختر اور اعظم کو اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ،ْ عبداللہ حسین ہارون سے نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کا قلمدان واپس لے لیا ۔نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت نجکاری اور وزیرداخلہ محمد اعظم خان کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کو دیا گیا نیشنل سیکورٹی ڈویڑن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء سے قلمدان واپس لینے اور اضافی قلمدان کا اطلاق 8 جون 2018 سے ہوگا جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 5 جون کو جاری ہونے والے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان جبکہ وزارت دفاع و دفاعی پیداوار کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، شماریات اور وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان ،ْ وزارت تجارت اور وزارت انڈسٹریز و پیدوار کا اضافی چارج دیا گیا۔ اعظم خان کو وزارت داخلہ، وزارت کیڈ اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان جب کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔نگران کابینہ میں شامل وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں، سندھ اسمبلی کے رکن رہنے کے ساتھ اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ عبداللہ حسین ہارون سندھ اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ اور قواعد و ضوابط کی بھی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔