Live Updates

جس فیصلے کو ن لیگ نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا ،ْشیخ رشید

بدھ 13 جون 2018 13:47

جس فیصلے کو ن لیگ نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا ،ْشیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کیلئے دائر لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا ہے۔فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ آج دنیا میں پاکستانی سوئے نہیں بلکہ میرے لیے دعائیں کیں۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے، میں ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو میں قبول کرتا، میں نواز شریف نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 22 تاریخ کو لیاقت باغ میں حلقہ این اے 60 کا جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شیخ رشید نے کہاکہ میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے ،ْمیں اپنے وکیل رشید اعوان کا شکریہ بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں۔

شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں، چو لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 3 ماہ میں راولپنڈی میں جتنا جوا کھیلا گیا، میں سی پی اور ڈی سی او کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ تمام غریبوں کے پیسے واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل احترام ہیں، لیکن جس طرح ان کے سوالوں کو اچھالا گیا، فرق صرف اتنا تھا کہ میرا ایک ساتھی ایک ہندسہ ہاتھ سے جمع کررہا تھا۔اپنے حق میں فیصلہ آنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کہ رہے تھے کہ شیخ رشید احمد اسمبلی میں نہیں ہوگا میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ بہت بڑا ہے، اللہ نے مجھ سے ختم نبوت اور ناموس رسالت کا کام لیا ہے، میری زندگی عوام کیلئے ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت بنے کیونکہ وہ سب سے بہتر نظر آتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات