بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے رشی کپور کو کھری کھری سنادیں

بدھ 13 جون 2018 13:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں جبکہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ان کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور نے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :