عیدالفطر پر سینما گھروں میں چار پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی

بدھ 13 جون 2018 13:45

کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان میں فلموں کی نمائش کیلئے عید سے بڑھ کر اور کوئی موقع نہیں ہوتا‘اس عید الفطر مقامی سنیماؤں میں 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی‘عید الفطر کے موقع پر چار پاکستانی فلمیں’سات دن محبت ان‘، ’آزادی‘، وجود‘اور ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ریلیز کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پرسینماؤں میں پاکستانی فلموں کا مقابلہ بالی ووڈ فلموں سے ہوتا ہے اور بھارتی فلمیں پاکستانی فلموں سے بازی لے جاتی ہیں تاہم پاکستانی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس عیدالفطر پر مقامی سینماؤں میں عید کے ایک ہفتے تک صرف پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

عید الفطر کے موقع پر چار پاکستانی فلمیں’سات دن محبت ان‘، ’آزادی‘، وجود‘اور ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ریلیز کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :