Live Updates

اداکارائوں کی کرکٹ سیریز کرائی جائے ‘ عینی طاہرہ

بدھ 13 جون 2018 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کی تجویز پیش کر دی۔ قتالہ الیون کی نائب کپتان عینی طاہرہ نے کہا کہ حال ہی میں اداکارائوں اور ٹی وی ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کھیلی گئی جس میں اداکارائوں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اور جس قدر میچ دیکھنے کے لئے لوگ آئے اس سے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ عید الفطر کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں اور لاہور کی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ سیریز کروائی جائے جس کو نیشنل ایونٹ کا درجہ دیا جائے۔ میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کریں اور ہمیں تمام سہولتیں فراہم کریں۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات