Live Updates

نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 13 جون 2018 13:43

نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ زلفی بخاری دو روز قبل عمران خان کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے تھے لیکن ایف آئی اے حکام نیزلفی بخاری کو روک دیا تھا۔

وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے مبینہ دبا پر زلفی بخاری کو سفر کی اجازت دے دی تھی۔

(جاری ہے)

معاملہ میڈیا میں آنے پر نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے وزارت داخلہ سے زلفی بخاری کے سعودی عرب جانیکی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، زلفی بخاری کو ان کا نام ای سی ایل میں ہونے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں، زلفی بخاری کو سفر سے روکنے پر ایف آئی اے حکام پر دباڈالاگیا، ایف آئی اے حکام کو زلفی بخاری سے وطن واپسی کا بیان حلفی لینے کا کہا گیا، ایف آئی اے حکام کے انکار پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے انہیں چھ دن کیلئے سعودی عرب جانے کی تحریری اجازت دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات