سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں‘

شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے‘ شیخ رشیدنوازشریف کی چاپلوسی کرتے تھے ‘پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کاکہتے رہے ہیں‘وہ 25 جولائی کو سیاسی موت کا شکار ہونگے سابق و زیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید احمد کو اہل قرار دینے پر ردعمل

بدھ 13 جون 2018 13:43

سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید احمد کو اہل قرار دینے پر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں، شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے شیخ رشید نا اہلی کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔

شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے، وہ 25 جولائی کو سیاسی موت کا شکار ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدنوازشریف کی چاپلوسی کرتے تھے اورپارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کاکہتے رہے ہیں۔