سرگودھا میں مسافر بس اور ڈمپرمیں تصادم سی4افراد جاں بحق‘

27 زخمی زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بدھ 13 جون 2018 13:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سرگودھا میں جھنگ روڈپر مسافر بس اور ڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق سرگودھا میں منڈی بہاؤالدین سے ملتان جانے والی مسافر بس جھنگ روڈپر سامنے سے آنے والے ڈمپرسے ٹکراگئی۔حادثے میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 27افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 6زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :