ْباجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ‘

بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بدھ 13 جون 2018 13:37

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) باجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی جوانوں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو باجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی جوانوں کا تحصیل ماموند کے گاؤں گبری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ذرائع ایف سی کے مطابق خفیہ کارروائی میں راکٹ لانچر، ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم، بم بنانے کا سامان اور بڑی مقدار میں کارتوس اور گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔ایف سی کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔ پکڑے گئے ریموٹ کنٹرول بموں کو موقعہ پر ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :