منتخب ہونے کے بعد پانی کے بحران کا خاتمہ کرنے کیلئے ڈیم بنائیں گے‘

دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا کریں گی پانچ سال سے یہی کررہے ہیں ادارون سے مل کر سکیورٹی کو بہتر کیا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے سوال کے جواب

بدھ 13 جون 2018 13:37

منتخب ہونے کے بعد پانی کے بحران کا خاتمہ کرنے کیلئے ڈیم بنائیں گے‘
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد پانی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈیم بنائیں گے۔ وہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر کے سوال کے جواب دے رہی تھیں۔ بدھ کو نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کے لئے مریم نواز ایوان عدل پہنچیں۔

(جاری ہے)

پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی۔ ریٹرننگ افسر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پانی کو محفوظ کرنے کے لئے کیا کریں گی۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیم بنائیں گے۔ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا کریں گی پانچ سال سے یہی کررہے ہیں اداروں سے مل کر سکیورٹی کو بہتر کیا۔

متعلقہ عنوان :