Live Updates

حضرت بی بی کی عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

فیس کے پیسے کم ہونے پر این اے 35 سے 97 سالہ معمرخاتون کے کاغذات جمع نہ ہوسکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 13:18

حضرت بی بی کی عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش ادھوری رہ گئی
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون2018ء) بنوں سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش مند بزرگ خاتون مقابلے سے محروم ہوگئیں۔ فیس کے پیسے کم ہونے پر این اے 35 سے 97 سالہ معمرخاتون کے کاغذات جمع نہ ہوسکے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ بزرگ خاتون حضرت بی بی عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش مند تھیں۔

ضلع بنوں کے علاقے بارکزئی سے تعلق رکھنے والی 97سالہ معمرخاتون حضرت بی بی حلقہ این اے 35سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی تھیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درکارفیس میں کچھ پیسے کم پڑنے سے بزرگ خاتون کے کاغذات جمع نہ ہوسکے۔ حضرت بی بی نے کہا کہ غریب طبقےکے لیےا لیکشن لڑنا بہت مشکل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے بھی 5مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 97 سالہ خاتون الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئیں ہیں ۔بزرگ خاتون کا تعلق بنوں سے ہے۔اور ان کا نام حضرت بی بی ہے۔حضرت بی بی نامی بزرگ خاتون اس سے پہلے بھی پانچ بار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔خاتون حضرت بی بی نے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ،حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،بزرگ خاتون الیکشن جیتنے کے لیے پر امید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائیں گی۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کے سارے اخراجات ان کے بیٹے برداشت کر رہے ہیں۔اور ان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فیس موجود تھی۔لیکن ریٹرنگ افسران نے ان کی فیس معاف کر دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات