Live Updates

فواد چوہدری صاحب شہباز شریف نے کارکردگی پر سوال پوچھے ،

آپ سے لوٹا نوازی کو نہیں کہا‘ ترجمان (ن) لیگ کئی ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے صرف ایک بھی نئے ہسپتال، ہونیورسٹی اورسکول کا نام ہی بتادیں‘ مریم اورنگزیب

بدھ 13 جون 2018 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب شہباز شریف نے کارکردگی پر سوال پوچھے ہیں،آپ سے لوٹا نوازی کو نہیں کہا، کئی ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے صرف ایک بھی نئے ہسپتال، ہونیورسٹی اورسکول کا نام ہی بتادیں۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان دوسروں کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کارکردگی 90دن میں احتساب کمیشن کو تالا لگا نا ہے۔ پورے پاکستان کے لیے عمران خان نے جو بجلی پیدا کرنی تھی اس کی وضاحت کریں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے 14یونیورسٹیاں، 200کالجز، 8ہزارکلومیٹر کی دیہاتی علاقوں کی سڑکیں اور 5300میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد صاحب لوٹا نوازی کرتے وقت اپنے رہنما کی جھوٹ، بہتان، انتشار اور الزام تراشی کی اصل کارکردگی بتائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات