Live Updates

عمران خان کو سعودی عرب لے جانے والے طیارے سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

عمران خان جس طیارے میں سعودی عرب گئے اس میں سفر کا فی گھنٹہ کرایہ آٹھ لاکھ روپے ہے،عمران کے فضائی سفر کا مجموعی دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے اور اخراجات کا اندازہ ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 12:36

عمران خان کو سعودی عرب لے جانے والے طیارے سے متعلق حیران کن تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : عمران خان کو سعودی عرب لے جانے والے طیارے سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نجی کمپنی کا جیٹ طیارہ چارٹر کرکے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ اس طیارے میں سفر کا فی گھنٹہ کرایہ آٹھ لاکھ روپے ہے ۔ عمران خان نے سعودی عرب جانے کے لیے نجی فضائی کمپنی پرنسلے جیٹ کا چائیلنجر 604 جیٹ طیارہ چارٹر کیا تھا، اس طیارے میں دس نشستیں ہیں ، حجاز مقدس کے لیے عمران خان کے سفر کا آغاز پیر کو اسلام آباد سے ہوا تھا ، طیارہ پہلے اسلام آباد سے لاہور گیا جہاں سے عمران خان کے اہل خانہ کو لے کر واپس اسلام آباد آیا۔

عمران خان اہل خانہ اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئے تھے ، شیڈول کے مطابق یہ چارٹر طیارہ مدینہ منورہ سے جدہ گیا تھا، عمرہ کی ادائیگی کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو لے کر چارٹر طیارہ بدھ کو جدہ سے اسلام آباد پہنچا۔

(جاری ہے)

شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق چارٹر جیٹ طیارے کی ایک گھنٹہ پرواز کا کرایہ جس میں ایندھن اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں ، 8 لاکھ روپے ہوتا ہے ، عمران کے فضائی سفر کا مجموعی دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے اور اخراجات کا اندازہ ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔عمران خان کو پرائیویٹ طیارے پر سعودی عرب جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن ان کے اصول ابھی سے بدل گئے ہیں۔عمران خان تو وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف تھے لیکن اب وہ خود ہی شاہانہ انداز کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات