بشریٰ بی بی اہلیہ عمران خان کی۔۔۔مگر زوجیت کسی اورکی۔۔۔
تازہ ترین : 1

بشریٰ بی بی اہلیہ عمران خان کی۔۔۔مگر زوجیت کسی اورکی۔۔۔

سعودی عرب جانے کیلئے جانتے ہیں بشریٰ بی بی نے اپنا کیا نام درج کروایا

بشریٰ بی بی اہلیہ عمران خان کی۔۔۔مگر زوجیت کسی اورکی۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو سات ماہ گزر گئے لیکن پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو سات ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال عمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔

بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کے بعد ابھی تک اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کروایا۔ جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی اب تک اپنے نام کے ساتھ خاور مانیکا ہی لکھتی ہیں۔۔سعودی عرب جا نے کے لیے فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج کروایا۔ سعودی عرب جانے والے چارٹرڈ طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جن میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی رہنما علیم خان،،علیم ان کی اہلیہ ، عون چودھری اورزلفی بخاری شامل ہیں۔

سعودی عرب جانے کے لیے ائیر پورٹ پر فراہم کی جانے والی فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی شادی ہوجانے سے متعلق خبریں تب عام ہوئیں جب رواں سال کے آغاز میں 6 جنوری کو ہی معروف صحافی عمر چیمہ نے کپتان کی تیسری شادی کی خبر بریک کی۔ اپنے دعوے میں عمر چیمہ نے برملا کہا کہ یکم جنوری کو کپتان تیسری شادی کر چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی خاتون بشریٰ مانیکا ہیں جن سے کپتان روحانی رہنمائی حاصل کرنے جایا کرتے ہیں۔

پہلے پہل تو ان خبروں کی تردید کی گئی جس کے بعد18 فروری 2018ء کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے تیسری شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میری شادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا مشکور ہوں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 13/06/2018 - 12:29:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎