صوابی‘ تھانہ کالوخان پولیس کی بھر وقت کاروائیاں ،

ایک ہفتہ کے اندر اند ر5 اندھے قتل کیس کو ٹریس کیا گیا

بدھ 13 جون 2018 12:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تھانہ کالوخان پولیس کی بھر وقت کاروائیاں ،ایک ہفتہ کے اندر اند ر5 اندھے قتل کیس کو ٹریس کیا گیا صوابی پولیس کی صحیح اور صاف شفاف و تفتیش سے قاتلان کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ انسپکٹر سید جمیل خان کی پریس کانفرنس صوابی ۔

(جاری ہے)

کالوخان پولیس نے گزشتہ ہفتہ دیہہ ادینہ مقبرہ میں خاتون کی اندھے قتل کا سراغ لگا کر شوہر کو گرفتار کیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ دیہہ ادینہ مقبرہ میں پولیس کو ایک عدم شناخت خاتون کی نعش ملی جسکو امانتاً قبرستان کالوخان میں دفنایا گیا اور بذریعہ فیس بک شیئر کرکے مقتولہ کا نام مسماة رانی زوجہ اعظم خان ساکن مردان محلہ لوہاران چم معلوم ہوا، اس واقع پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ٹاسک پر نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے زیر نگرانی ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان ،ایس ایچ او کالوخان نگاہ حسین اور تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید جمیل خان نے جدید خطوط کو بروئے کار لاے ہوئے تفتیشی ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن نیٹ ورک کو فعال بناتے ہوئے جدید خطوط پر استوار تفتیش کی بدولت 12گھنٹے کے اندراندر معلوم ہوا کہ مسماة رانی اپنے ہی شوہر نے قبرستان میں قتل کیاتھا،مقتولہ کے والد نے اپنے داماد ملزم اعظم خان پر دعویداری کی جسکی گرفتاری کے لئے پولیس سر توڑ کوشش جاری ہیں -