سرگودھا جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب ڈمپراور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاںبحق 30 افراد زخمی

حادثہ ڈمپر ڈرائیور کو اونگھ آجانے کی وجہ کے باعث پیش آیا‘پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی

بدھ 13 جون 2018 12:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب ڈمپراور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جابحق تیس افراد زخمی ہو گئے جن میں چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔زرائع کے مطابق منڈی بہاوالدین سے ملتان جانے والی مسافر کوچ سرگودھا جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتجیہ میں دو افراد موقع پر 2 افرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گے ۔

(جاری ہے)

اس حادثہ میں سجاد، عامر شہزاد ،محمد بخش ، عمران جانبحق اور غلام رسول،آصف،علی،محمد عربی،محمد ستار،مںمد افضل قیصر، ثقلین،عدیل،انور،مشتاق،عمران ،ظفر،اشرف،عمران،علی ،زین،فہیم،ریاض،اسلام وغیرہ شدید زخمی ہو گے۔ اس خوفناک حادثہ کے باعث سلانوالی روڑ بلاک ہو گیا.ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال ڈی ایچ کیو منتقل کیا جہاں اس قدر زخمیوں کی امد پر ایمرجنسی لگا دی گئی اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بلوا کر طبی امداد کے کام کو تیز کر دیا گیا۔جہاں چھ زخمیوں کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہی۔ یہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کو اونگھ آجانے کی وجہ کے باعث پیش آیا. پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔