بھارت میں18 سالہ لڑکی موسمی مستری نے فیس بک پر لائیو خود کشی کرلی

موسمی اپنے دوست اریان سے ملاقات کے بعد گھر آئی تو خاموش تھی ،ْ گھر میں کسی سے بات چیت بھی نہیں کررہی تھی ،ْ والدہ کی گفتگو

بدھ 13 جون 2018 11:47

بھارت میں18 سالہ لڑکی موسمی مستری نے فیس بک پر لائیو خود کشی کرلی
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بھارت کے شہر کولکتہ کے علاقے سونار پور کی رہنے والی18 سالہ لڑکی موسمی مستری نے فیس بک پر لائیو خود کشی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق موسمی کی والدہ نے بتایا موسمی اپنے دوست اریان سے ملاقات کے بعد گھر آئی تو خاموش تھی اور گھر میں کسی سے بات چیت بھی نہیں کررہی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وقوعہ کے دن وہ رات کی ڈیوٹی پر تھی جبکہ موسمی کے والد اور بھائی کے ڈیوٹی پر تھے اور وہ گھر میں اکیلی تھی ،ْ اس نے گھر کا دروازہ بند کرکے چھت سے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کرلی ،ْماں نے صبح ڈیوٹی سے آنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا تاہم جب نہیں کھلا تو کھڑکی سے جھانک کردیکھنے پر معلوم ہوا کہ موسمی نے خود کشی کرلی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔