سلمان نے بوبی دیول کو اکشے کمار سے بڑا اداکار قرار دیدیا

بدھ 13 جون 2018 11:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ بوبی دیول ماضی میں ایکشن ہیرو اکشے کمار سے بھی بڑے اداکار تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا بوبی دیول کے حوالے سے کہنا تھا کہ بوبی دیول اور مجھے پہلی بار فلم لندن ڈریم میں ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا کیوں کہ بوبی اس طرح کی فلم پہلے کرچکے تھے اس لیے انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

سلمان خان نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب اکشے اور بوبی کو ایک ہی درجے کا ہیرو سمجھا جاتا تھا۔حقیقت کہوں تو بوبی دیول کو اکشے سے بڑا اداکار مانا جاتا تھا لیکن اکشے کی محنت اورلگن نے انہیں اس مقام پر پہنچا دیا جب کہ بوبی کو اٴْن کے غلط فیصلوں نے ناکام بنایا اور انڈسٹری کا دستور بھی یہی ہے کہ جو باکس آفس پر کامیاب رہا ہر کوئی اسی کے گن گاتا ہے اور یہی سب کچھ برعکس بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :