مسلم لیگ (ن) نے ا نوشہ رحمان کا نام پارٹی کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے نکال دیا

بدھ 13 جون 2018 00:00

مسلم لیگ (ن) نے ا نوشہ رحمان کا نام پارٹی کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا نام پارٹی کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے نکال دیا ، گزشتہ الیکشن میں ان کو خصوصی اہمیت حاصل تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کی جس میں 27افراد کے نام شامل تھے تاہم اس مرتبہ گزشتہ الیکشن میں اہلیت کی حامل سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا نام شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی جانب سے یہ لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ انوشہ رحمان کو 2013کے انتخابات کے دوران انتہائی اہمیت حاصل رہی ہے اور وہ اس وقت الیکشن سیل کی انچارج تھیں ،وہ ماڈل ٹائون میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے قریب رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بیگم مسرت اور بھانجی کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشہ رحمان کو مخصوص نشستوں میں نامزد نہ کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا تھا حالانکہ دو رہنما چاہتے تھے کہ انوشہ رحمان لو ٹکٹ دیا جائے ۔