Live Updates

تحر یک انصاف کے عادی لوٹے اپنے پانچویں قائدین کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں‘ مر یم اورنگزیب

آپ سے سوال پوچھے ہیں ان سوالوں کا جواب دیںلوٹا نوازی کرنے کی کوشش نہ کریں‘کئی ہسپتالوں ، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے تحر یک انصاف صرف ایک بھی نئے ہسپتال ، ہونیورسٹی اسکول کا نام بتائیں دوسروں کے بنائے ہوئے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں‘ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان کی فواد چوہدری کے بیان پر کا ردعمل

منگل 12 جون 2018 22:45

تحر یک انصاف کے عادی لوٹے اپنے پانچویں قائدین کا دفاع کرنے کی ناکام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی تر جمان مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے عادی لوٹے اپنے پانچویں قائدین کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں‘آپ سے سوال پوچھے ہیں ان سوالوں کا جواب دیںلوٹا نوازی کرنے کی کوشش نہ کریں‘کئی ہسپتالوں ، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے تحر یک انصاف صرف ایک بھی نئے ہسپتال ، ہونیورسٹی اسکول کا نام بتائیں دوسروں کے بنائے ہوئے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں۔

منگل کے روز تحر یک انصاف کے فواد چوہدری کے بیان کے ردعمل میں مر یم اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آپ کی سب سے بڑی کارکردگی دن میں احتساب کمیشن کو تالہ لگا نا ہے پورے پاکستان کے لیے عمران خان نے جو بجلی پیدا کرنی تھی اس کی وضاحت کریں شہباز شریف نے یونیورسٹیاں، کالجز‘ہزار کلومیٹر کی دیہاتی علاقوں کی سڑکیں اور 5300 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور ،اسلام آباد ،ملتان اور راولپنڈی میٹرو بنائی اور آپ کے لیڈر نے چار کھڈوں کی کھدائی کی‘ شہبازشریف جب یونیورسٹیاں بنا رہے تھے تو آپ دھرنے دے رہے تھے‘شہبا زشریف جب کالجز بنا رہے تھے تو آپ پارلیمان پر حملہ کر رہے تھے جب شہبا ز شریف ہسپتال بنا رہے تھے تو آپ سرکاری ٹی وی پر حملہ کررہے تھے جب شہباز شریف روڈ نیٹ ورک اور بجلی کے منصوبے بنا رہے تھے تو آپ لوگوں کو گالیاں دے رہے تھے اور ان کی پگڑی اچھال رہے تھے فواد صاحب نواز شریف اور شہباز شریف کا کام نظر آتا ہے اور جولائی کو انشااللہ پورا پاکستان گواہی دے گا فواد صاحب! لوٹا نوازی کرتے وقت اپنے راہنما کی جھوٹ‘بہتان‘انتشار اور الزام تراشی کی اصل کارکردگی بتائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات