نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام پر ن لیگ کو اعتراضات تھے،

حسن عسکری ن لیگ کے خلاف کالم لکھتے رہے ہیں نگران سیٹ اپ کے لئے غیر متنازعہ شخصیت کا ہونا ضروری ہے پارٹی سے بڑا کوئی شخص نہیں ہو سکتا، آئندہ الیکشن میں کامیابی ہوتی تو شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 12 جون 2018 22:23

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام پر ن لیگ کو اعتراضات تھے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام پر ن لیگ کو اعتراضات تھے۔ حسن عسکری ن لیگ کے خلاف کالم لکھتے رہے ہیں نگران سیٹ اپ کے لئے غیر متنازعہ شخصیت کا ہونا ضروری ہے پارٹی سے بڑا کوئی شخص نہیں ہو سکتا۔ آئندہ الیکشن میں کامیابی ہوتی تو شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی نگران وزیراعظم کے لئے ن لیگ نے جونا م دیے تھے سب غیر متنازع شخصیات تھیں۔

نگران سیٹ اپ کے لئے غیرمتنازع شخصیت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میںن لیگ کامیاب ہوتی ہے تو شہباز شریف وزیراعظم ہو ںگے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو پارٹی کا سربراہ بنانے کا ابھی تک کوئی امکان نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی سے بڑا کوئی شخص نہیں ہوتا چوہدری نثار کو مشورہ دیتا ہوں کہ پارٹی نہ چھوڑیں فیصلے قبول کریںپارٹی بدلنے والوں کو کبھی فائدے میں نہیں دیکھا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں عوام معاملات سے بلکل آگاہ رہا حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ایک ایک بات سے آگاہ تھے انہوں نے مزیدکہا ہے کہ جو کچھ نواز شریف کے ساتھ ہورہا ہے مشرف کے ساتھ بھی ایسا ہونا چاہئے۔ نیب عدالتوں سے نواز شریف کو انصاف کی توقع نہیں ہے۔ پرویز مشرف عدالتی احکامات پر بیرون ملک گئے عدالت چاہتی تو وا پس بلا سکتی تھی۔ مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حکومت نے بلاک نہیں کیا۔شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ہمیں ایکسپورٹ بڑھانا ہو گا۔ بنگلہ دیش کی مثٓال ہمارے سامنے ہے۔ بنگلہ دیش کی معیشت راتوں رات بہتر نہیں ہوئی انہوں نے برآمدات بڑھائے ہیں۔