الیکشن کمیشن، فرائض سے غفلت برتنے پر چار اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران معطل، انضباطی کارروائی کا حکم جاری

منگل 12 جون 2018 20:35

الیکشن کمیشن، فرائض سے غفلت برتنے پر چار اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران معطل، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرائض سے غفلت برتنے پر چار اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کو فوری طور پر معطل کر کے انکے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر 209اور210خیر پور،اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر پی پی 40سیالکوٹ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر پی بی 26کوئٹہ کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کی شق55کے تحت فرائض میں غفلت برتنے والے جن چار اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کو معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے معطل ہونے والوں میں راجہ عزیز رد ایگزیکٹیوانجینئر واپڈا خیر پور/اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر برائے این اے 210 خیر پور۔

(جاری ہے)

(III)الطاف شیخ۔ ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ خیرپور/ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر برائے این اے 209 خیر پورکے خلاف انکوائری کرنے کیلئے مظہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جن دیگر دو افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں ضیاالحق اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ / اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر برائے پی پی 40 سیالکوٹ ہیں اور انکے خلاف انکوائری کیلئے چوہدری علیم شہاب ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ریٹرننگ آفیسر پی بی 26 کی شکایت پر عبدالرحمان ، سپرنٹنڈنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ جنکو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا تھا فرائض میں کوتاہی پر معطل کر کے فیاض حسین مراد ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ کو انکوائری آفیسرز مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام انکوائر ی آفیسروں کو ہدایت کی ہیں کہ 30 روز کے اندرانکی انکوائری مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بجھوائیں۔ واضع رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 55 کے تحت پہلی مرتبہ کارروائی کرتے ہوئے چار افسران کو معطل کر کے انصباطی کارروائی کی جار ہی ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان