شہر اقتدار میں نوسرباز مافیا کا راج ، شہری ساڑھے سات کروڑ سے زائد کی رقم سے محروم پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا

منگل 12 جون 2018 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) شہر اقتدار میں نوسرباز مافیا کا راج گزشتہ رو ز بھی شہری ساڑھے سات کروڑ سے زائد کی رقم سے محروم ہو گئے ۔وفاقی پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا ۔ عنصر محمود نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ ملزم رحمت نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا یوسف جمال نے تھانہ کوہسا ر پولیس کو بتایا کہ ملزمان اظہرحسین اور زعفران نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے 6کروڑ 49لاکھ روپے کے دو چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔

نعمان صادق نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ادھار واپسی کے سلسلہ میں اسے 3لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔محمد بشیر نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ عمر نذیر نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

محمد نوید نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد زبیر نے اسے پلاٹ خرید و فروخت کے سلسلہ میں 30لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

آصف عباسی نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ ملزم عمر فاروق نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 18لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔شیہر یار نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد جہانگیر نے کاروبار ی لین دین کے سلسلہ میں اسے 25لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔رشید احمد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ ملزم شہبار علی نے کاروباری لین دین میں اسے 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔مدعیہ (الف )نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد تنویر نے اسے لین دین کے سلسلہ میں 4لاکھ 70ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ وفاقی پولیس نے تمام درخواست پر مقدمات درج کر لئے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتار ی عمل میں نہ لائی جا سکی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ذیشان کمبوہ