پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات تاریخ کے بہترین تعلقات ہیں،ڈینش سفیر

ڈنمارک اور پاکستان کے مابین مضبوط سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں، ہم انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ڈنمارک پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے رینیوایبل انرجی میں تعاون فراہم کرسکتا ہے ، جو بجلی پیدا کرنے کے دیگر ذرائع سے بہت سستا اور آسان ذریعہ ہے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے وسیع تر مواقع موجود ہیں، پاکستان اور ڈنمارک کے پرائیویٹ تاجروں کی سرماریہ کاری سے تجارتی حجم ایک ارب یورو سے بڑھ جائے گا پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن وامان اور استحکام کیلئے تعاون کررہا ہے، ڈنمارک اور پاکستان کے مابین توانائی ، فارماسوٹیکل ، کپاس اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے،انٹرویو

منگل 12 جون 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل ہولمبو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات تاریخ کے بہترین تعلقات ہیں، ڈنمارک اور پاکستان کے مابین مضبوط سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور ہم انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ ڈنمارک پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے رینیوایبل انرجی میں تعاون فراہم کرسکتا ہے ، جو بجلی پیدا کرنے کے دیگر ذرائع سے بہت سستا اور آسان ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ڈنمارک کے پرائیویٹ تاجروں کی سرماریہ کاری سے تجارتی حجم ایک ارب یورو سے بڑھ جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن وامان اور استحکام کیلئے تعاون کررہا ہے، ڈنمارک اور پاکستان کے مابین توانائی ، فارماسوٹیکل ، کپاس اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ان خیالات کااظہا رانہوںنے آن لائن کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بہت جلد ایک ارب یورو سے تک پہنچ جائے گا۔ دونوںممالک کے تاجروں کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یورپ کے ممالک میں پاکستان کی مصنوعات کی مانگ اور ڈنمارک پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی اور کام کرنے کے مواقع پید اہوئے ہیں لہذا پاکستان کے تاجروں کو اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ڈنمارک کے سفیر نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران کراچی ، لاہور، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ہیں اور دونوںممالک کے لیے تجارتی حجم کوبڑھانے کیلئے فراہم کردہ سہولیات پر بات چیت ہوئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سفارتی تعلقات میں مزید حالات بہتر ہوئے ہیں۔ڈنمارک نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے تعاون کیا ہے جس سے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے حالات بہتر ہوئے ہیں اور گزشتہ دوجمہوری ادوار کا مکمل ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بہتر تاثر پیش کرتا ہے۔رولف ہولمبو نے بتایا کہ ڈنمارک نے رنیوایبل انرجی کے ذریعے توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے اس سلسلے میں ہم پاکستان کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،حال ہی میں پاکستان نے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں ونڈ کوریڈور کی نشاہدہی کی ہے۔پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے یہ سب سے سستا طریقہ کار ہے۔

جنوبی ایشیاء میں امن وامان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ آئندہ دوہفتوں کے دوران ڈنمارک کااعلی سطحی وفد پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرے گااور امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔پاکستان میں افغانستان میں امن وامان اور سیکیورٹی کے معاملے میں تعاون کیا ہے ، جس کی وجہ سے حال ہی میں طالبان اور کابل کے مابین جنگ بندی کا معاہد ہ ہوا ہے۔

انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ ڈینش سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو جمہوری حکومت کے مکمل ہونے پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور یورپی ممالک پرامید ہیں کہ آئندہ الیکشن پرامن اور شفاف ہونگے۔ ڈنمارک پاکستان کی جمہوری حکومت کے ساتھ آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گا۔

آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن پر بات کرتے ہوئے ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے یورپی ممالک کا ایک وفد پاکستان کو دورہ کرے گا جس کے لیے حکومت سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی میں چار سے پانچ تک اضافہ ہوا ہے جو حالات کی بہتر ی کا نشان ہے۔ ڈنمارک ، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوںمیں تعاون کو فروغ دیناچاہتا ہے۔

اس سلسلے میں ہم بہتر ی کی امید کرتے ہیں۔حال ہی میں پاکستان کے ساتھ سیاسی سطح پر بھی بات چیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈنمارکے سفیر نے بتایا کہ ڈنمارک دنیا کا واحد ملک نے جس نے ذیابطس کی ویکسئن تیا رکی ہے اور اس سلسلے میں ڈنمارک پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کررہا ہے۔پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، پاکستان کے بڑے شہروں کے دورے کے دوران مختلف شعبہ کے افراد سے ملاقات ہوئی ۔

پاکستان بے پنا ہ قدرتی ذخائر سے بھرپور ہے، جس سے فائدہ حاصل کرکے پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔پاکستان کے پھل ، چاول اور کپاس بین الاقوامی منڈی میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت ملنسار اور خوش اخلاق ہیں ، شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت علاقوں میں سے ہیں۔ ڈنمارک اور پاکستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔ شمیم محمود،