پاکستان ریلویز کی عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے چلنے والی سپیشل ٹرینوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
منگل 12 جون 2018 20:12
(جاری ہے)
چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14جون صبح سات بجے روانہ ہوکر اٹک سٹی ، جنڈ ، دائودخیل ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اسی رات 10بجکر 30منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔
پانچویںسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون صبح سات بجے روانہ ہوکر کوٹ ادو ، مظفر گڑھ، کندیاں ، دائوخیل ، جنڈ ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اسی روزرات 10بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمدآفتاب کی ہدایت پر مسافروں کے رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔واضح رہے کے عیدالفطر کے لیے پاکستان ریلوے نے تمام مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے روز پہلے ہی تیس فیصد رعائیت کا اعلان کیا ہے۔مزید برآںپاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کابھی اعلان کیاہے۔ پینسٹھ 65 برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔ترجمان ریلویز نے کہا کہ شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہو گی اور دوران سفر اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے بعد سمر ویکیشن سپیشل راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلانے کابھی اعلان کیا ہے ۔ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔ اسی طرح کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔یہ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم سٹاپ کریں گی۔سمر ویکیشن سپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.