اسد شفیق نے مستقبل میں غلطیاں نہ دہرانے کی ٹھان لی
کوشش کر رہا ہوں کہ 50،60رنز بنانے کے بعد جو غلطیاں کر رہا ہوں انھیں مستقبل میں نہ دہرائوں اور ففٹی کو سنچری میں تبدیل کروں، قومی ٹیم میں آنے سے پہلے ہمیشہ ابتدائی نمبرز پر بیٹنگ کرتا تھا، اسد شفیق
منگل 12 جون 2018 20:10
(جاری ہے)
بیٹسمین نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق عظیم بیٹسمین تھے، دونوں نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے، ان کے بعد اب مجھ سمیت سرفراز احمد اور اظہر علی پر بھاری ذمہ داری عائد ہے کہ اچھے کھیل سے یہ خلا پر کریں۔
امید ہے کہ اس میں کامیاب رہیں گے۔اسد شفیق نے کہا کہ میں قومی ٹیم میں آنے سے پہلے ہمیشہ ابتدائی نمبرز پر بیٹنگ کرتا تھا، پاکستان کیلئے کئی برس نمبر 6پر کھیلا، اب 4پر آتا ہوں، کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کرتا رہوں۔اسد شفیق نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نہ صرف مجھے بلکہ پوری ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، اگر کوئی کھلاڑی 1،2میچز میں اچھا پرفارم نہ کرے تو کوچ اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں جس سے جلد فارم میں واپسی میں مدد ملتی ہے، انھوں نے کہا کہ سرفراز سے میری دوستی گرائونڈ کے باہر کی ہے، فیلڈ میں وہ بہت جارحانہ انداز اپناتے ہیں اور غلطی پر مجھ سے بھی کوئی رعایت نہیں برتتے۔ ان کے دورِ قیادت میں قومی ٹیم ترقی کی نئی منازل طے کررہی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.