پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر قبضے ،تجاوزات کیس ،سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 12 جون 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں, کھیل کے میدانوں پر قبضے او تجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نیایڈووکیٹ جنرل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں, کھیل کے میدانوں پر قبضے او تجاوزات کیخلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے عدالت میں جسٹس گلزاراحمد نے ایڈوکیٹ جنرل سندہ سے استفسارکیا کہ کیا کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا اور دفاتر بھی ختم کردیئیایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی متعلقہ حکام نے عدالتی حکم کی تعمیل کردی عدالت کا کہنا تھا کہ کیا آپ ذمہ داری سیکہہ رہے کہ تمام تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عمل درآمد رپورٹ کے لیے دو دن کی مہلت دے دیں عدالت نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈوکیت جنرل سندہ سے دو روز میں جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

#