Live Updates

شرجیل میمن کرپشن کیس،احتساب عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی

منگل 12 جون 2018 20:01

شرجیل میمن کرپشن کیس،احتساب عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت پانچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ پونے چھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت عدالت نے نیب کی گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کیپانچ جولائی تک ملتوی کردی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ پونیچھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت میں نیب کی گواہ زینت جہاں پیش نہ ہوسکی نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ زینت جہاں عمرے پرگئی ہوئی ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرگواہ حاضری کو یقینی بنائے عدالت نے گواہ کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے پانچ جولائی تک ملتوئی کردی واضع رہے کہ شرجیل انعام میمن اور منصور راجپوت کے وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی تھیآئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیان پر جرح کریں گے سماعت کے بعد میڈیا سیغیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگرحلقوں کی نسبت میرے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں لوگ مجھے کاکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے پیپلز پارٹی کا مقابلہ ان تمام سیاسی جماعتیں کے ساتھ ہوگا جن کے کوئی اصول نہیں کراچی میں عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکیساتھ مقافات عمل ہیجس طرح انہوں نے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے اس کی سزا بھگت رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات