پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 70کے صدر مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

عید الفطر کے بعد عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ، صدر مجاہد خان

منگل 12 جون 2018 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی کے ستر کے صدر مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عید الفطر کے بعد عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ اس سلسلے میں منگل کو پی پی پی کے 70 کے صدر مجاہد خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے نظریاتی کارکنوں کا نظرانداز کیا جارہا ہے اور مرکزی و صوبائی قائدین کی جانب سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے جس سے دیرینہ کارکن مایوس ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مجاہد خان نے کہاکہ انہوںنے اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں سمیت پی پی سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا ہے اور عید کے بعد باقاعدہ طورپر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے جس کیلئے پی کے ستر میں بڑا پروگرام منعقد کرینگے ،عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین باچاخان ، عبدالولی خان اور اسفندیار ولی خان سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے اورحقیقی معنوں میں اپنے وطن کی دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اسلئے انہوںنے یہ فیصلہ کیا ہے۔