بائیسکروڑ عوام نواز شریف کی وکالت کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے ، رانا تنویر حسین

نوازشریف کے بیانیے کی پذیرائی ان کی اخلاقی جمہوری فتح ہے، نوازشریف کے وکیل کا دستبردار ہو نا نوازشریف کو بنیادی دفاع و حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، ایک منظم سازش کے ذریعے ایسے حالات پیداکئے جارہے ہیں کہ نوازشریف کوپاکستان کی سیاست سے آئوٹ کردیا جا ئے،سابق وفاقی وزیر کا عوامی اجتماعات سے خطاب

منگل 12 جون 2018 19:42

بائیسکروڑ عوام نواز شریف کی وکالت کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے ، رانا ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام نواز شریف کی وکالت کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے نوازشریف کے بیانیے کی پذیرائی ان کی اخلاقی جمہوری فتح ہے نوازشریف کے وکیل کا دستبردار ہو نا نوازشریف کو بنیادی دفاع و حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ایک منظم سازش کے ذریعے ایسے حالات پیداکئے جارہے ہیں کہ نوازشریف کوپاکستان کی سیاست سے آئوٹ کردیا جا ئے نوازشریف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پس پردہ سازشوں سے پوری قوم بخوبی آگاہ ہے مسلم لیگ(ن) مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے انشااللہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی سازشوں ،چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہ جا ئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 120کے نواحی علاقوں ڈیرہ نیازی ، برج اٹاری میںعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے کیاطاہر خاں نیازی ، سلیمان خاں نیازی ، امیدوار پی پی 138میا ں عبدالرئوف، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،ملک ندیم محمود چوہان ، یوسی چیئر مین چودھری خالد ڈھلوں ، سرداراللہ توکل ورک ،سردار رشید ڈوگر ، با با نذیر علی ، ملک ظہیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے آج ان کے فوائد اور ثمرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے نا دیدہ قوتیں اپنا ہاتھ دکھا رہی ہیں مسلم لیگ(ن) کو کمزور اور تقسیم کرنے کی تمام سازشیں اور ہتھکنڈے ما ضی کی طرح اب بھی نا کا م ہو نگے ملک میں نگران سیٹ اپ کام کررہا ہے حالیہ لو ڈ شیڈنگ سے مسلم لیگ(ن) کا کوئی تعلق نہ ہے ہم نے جب اقتدار چھوڑا تو ملک میں لو ڈشیڈنگ نہ تھی حالیہ لو ڈشیدنگ مسلم لیگ(ن) کے خلاف ایک سازش ہے ہم نے 10ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیداکی اور توانا ئی کے بحران کو حل کیا سابق وفاقی وزیر نے شریف فیملی کا نا م ای سی ایل میںڈالنے کے متعلق نیب کے خط کو بھی انتقامی کاروائی قرار دیا اور کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر اس طرح کے فیصلے قطعی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں مسلم لیگ(ن ) کو دیوار لگانے کی کوشش کرنیوالے بہت جلد پس دیوار ہو نگے مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر جانیوالوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہے ۔