ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی کابینہ کا انتخاب مکمل، ڈاکٹر محمد ساجد صدر ،ڈاکٹر آصف جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 12 جون 2018 18:42

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی کابینہ کا انتخاب مکمل ۔ ڈاکٹر محمد ساجد صدر جبکہ ڈاکٹر آصف جنرل سیکرٹری منتخب ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب اور افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سینئر صحافی ندیم رزڑوال بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد ساجد صدر ، ڈاکٹر محمد ارشاد چیئرمین ، ڈاکٹر بشیر سینئر نائب صد ر ، ڈاکٹر شان اللہ نائب صدر ، ڈٓکٹر آصف جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر حسین اللہ فنانس سیکرٹری چن لئے گئے جبکہ دیگر عہدیداراور ممبران کا بھی چنائو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر احمد زیب نے کہا کہ ٹی ایچ کابینہ کے قیام سے ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو نگے ، ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے ینگ ڈاکٹر ز کا کردار اہمیت کا حامل ہے جس سے ڈاکٹروں کے مسائل و مشکلات کا آزالہ ممکن بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کو اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ غریب عوام بہتر علاج سے مستفید ہو سکے ۔ ہسپتال کے بہتری کیلئے بھی ینگ ڈاکٹرز کی نو منتخب کابینہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔ تنظیم کے قیام سے ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض بطریقہ احسن اد ا کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کو اپنا شغار بنائیں ۔