Live Updates

سینیٹر چودھری محمد سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو ’’ ریحام ٹو’’قرار دیدیا

بروقت اور شفاف انتخابات سے تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی ، عمران خان وزیر اعظم ہونگے ‘کارکنوں سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 17:24

سینیٹر چودھری محمد سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو ’’ ریحام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو ’’ ریحام ٹو’’قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ‘بروقت اور شفاف انتخابات سے تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

میڈیا اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے کہا کہ ریحام خان کی تمام سازشیں اور منفی پروپگنڈے ناکام ہو چکے ہیں اور عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری ریحام ٹو کا کردار ادا کررہے ہیں اور انکا ایجنڈ ہ بھی عمران خان کو بدنام کر نا ہے مگر قوم ان دونوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں افتخار چودھری کے بیانات اور ان کی حرکتوں سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ریحام خان پہلے دن سے فیل ہو چکی ہے اوراب ریحام ٹو بھی فیل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیار ہے اور ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات