آ ئین تو ڑ نے والے کو ویلکم اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے ، نواز شریف
خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا وہ ہفتہ اور اتوار کو کام نہیں کرینگے ، یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں ایک وکیل نے کیس پر 9ماہ محنت کی اب وہ ریفرنسز سے دستبردار ہورہے ہیں، احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو
منگل 12 جون 2018 16:59
(جاری ہے)
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے مرضی کا وکیل رکھنے کا حق حاصل ہے۔۔میرا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات ہورہی ہے۔
میرانام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہاہے، اس موقع پر نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آئین توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے اور جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی بات ہورہی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے بغیر پیش ہوئے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کو دوسرا وکیل رکھنا ہے یا خواجہ حارث کو ہی کہا ہی ۔جج نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک خواجہ حارث کی کیس سے دستبرداری کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔تو نواز شریف نے جواب دیا کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ایک وکیل نے کیس پر 9ماہ محنت کی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ وہ ہفتہ، اتوار کو کام نہیں کریں گے، ہم تو روز لاہور سے آتے ہیں اور سحری کرکے عدالت کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.