Live Updates

عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث 5جولائی تک ملتوی کردی

منگل 12 جون 2018 16:14

عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ زینت جہاں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث 5جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ پونے چھ ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت میں نیب کی گواہ زینت جہاں پیش نہ ہوسکیں۔

نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ زینت جہاں عمرے پرگئی ہوئی ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرگواہ حاضری کو یقینی بنائے ۔عدالت نے گواہ کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ جولائی تک ملتوئی کردی۔ واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن اور منصور راجپوت کے وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے دیگرحلقوں کی نسبت میرے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں لوگ مجھے کاکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ ان تمام سیاسی جماعتیں کے ساتھ ہوگا جن کے کوئی اصول نہیں۔ کراچی میں عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکیساتھ مکافات عمل ہے جس طرح انہوں نے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات