آزاد کشمیر حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے، چودھری پرویز اشرف

خطے میں نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے، عوام تیاریاں شروع کردیں، آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کے بعد پیپلز پارٹی مضبوط قوت بن چکی، افطار ڈنر سے خطاب

منگل 12 جون 2018 15:34

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اس لئے آزاد کشمیر میں نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو پی واہی او کے ضلعی صدر چوہدری احسان آف کانگڑہ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا انہوں نے کہا کہ فورس لوڈشیڈنگ سے آزاد کشمیر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں وزیراعظم اور وزرا کشمیر ہائوس کے ٹھنڈے ماحول میں آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں اور عوام ماہ رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے اور بڑے شہروں میں عوام جلوس نکال رہے ہیں اور حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ ڈبل بجٹ لینے والی حکومت کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹس شروع نہیں کرسکی اور نہ ہی ان دو سالوں میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا کر سکی اور حتی کہ ریاستی اخبارات کے نارمل کے بلات کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہماری حکومت نے انکے مقابلے میں نصف سے کم بجٹ اور نامسائد مالی صورتحال کیباوجود اخبارات کے پچھلے بارہ سالوں سے بقایاجات بلوں کی ادائیگی کی تھی جو کہ ہمارے ادوار کے نہیں تھے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوامی اعتماد کھو چکی ہے اس لئے آزاد کشمیر میں نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں آزاد کشمیر کے عوام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے اقتدار کے ایوانوں میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے اور جیالوں کا راج ہو گا آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم سازی کے بعد پیپلزپارٹی مظبوط ترین قوت بن چکی ہے۔