Live Updates

ساہیوال ،ْ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 52امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 90امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا دئیے

منگل 12 جون 2018 15:11

ساہیوال ،ْ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 52امیدواروں اور صوبائی اسمبلی ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ضلع ساہیوال میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 52امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے 90امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا دئیے ۔جن میں چار وفاقی وزراء ،تحریک انصاف پنجاب کے سپریم کورٹ سے نا اہل نائب صدر اور سابق وزیرا عظم کے مشیر کے بھی کا غذات نا مزدگی کرانے والوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

این اے 147ساہیوال ایک میں 18امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی دا خل کرا ئے ہیں جن میں حافظ خالد محمود مسلم لیگ (ق) ،نو ریز شکور سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف،معراج حمید (آزاد)،رانا آفتاب احمد سابق ایم پی اے (تحریک انصاف)،سید عمران شاہ مسلم لیگ (ن)،محمدزکی ( پی پی پی )،الطاف نواز (آزاد)،ہارون شاہ کھگہ (آزاد)،ظر اقبال (آزاد)،خالد صدیق کمیانہ (تحریک لبیک)،بشیر احمد (آزاد)،محمد علی شکور (تحریک انصاف)،رانا عامر شہزاد ( پی پی پی)،نذر فرید ندیم (آزاد)،محمد نعیم آصف ،رانا طارق جا وید سابق مشیر وزیرا عظم ،عدنان خالد حسین شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات