تبت کی قدرتی تحفظ گاہ میں جنگی جانوروں کی تعدا میں حیرت انگیز اضافہ

منگل 12 جون 2018 14:49

لہاسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء)تبت کے خودمختار علاقے کی چیانگ ڈانگ قدرتی پناہ گاہ میں جنگلی جانوروں کی آبادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کے تحفظ کے بعد سے ڈرامائی طور پر بڑھ رہی ہیں،یہ بات علاقائی محکمہ جنگلات نے منگل کو بتائی ہے،تبتی بارہ سنگھوں کی تخمینہ تعداد 1993میں پناہ گاہ کے قیام کے وقت 50ہزار سے بڑھ کر 15000ہو گئی ہے جنگلی ہاک کی تعداد 1993میں محض 7ہزار سے بڑھ کر 10ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ تبتی جنگلی بندروں کی تعداد 30ہزار سے بڑھ کر 50ہزار ہو گئی ہے،برفانی چیتوں،ایشیائی جنگلی بھیڑوں اور سیاہ گردن والے ہنسوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

5000میٹر سے زیادہ اوسط بلندی والے سرکاری سطح کی قومی تحفظ گاہ کا رقبہ 298000مربعہ کلو میٹر ہے اور یہ سرکاری تحفظ والی فہرست پر شامل درجنوں جنگلی جانوروں کا مسکن ہے ۔