معاہدے کی خلاف ورزی،

روسی ملٹری پولیس کا حمص اور حماہ کے نواح سے انخلاء روسی ملٹری پولیس کے ارکان متعدد ٹھکانے چھوڑ کر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع شہر القصیر چلے گئے،ذرائع

منگل 12 جون 2018 14:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) شام میں روسی ملٹری پولیس کے ارکان شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے نواح میں متعدد ٹھکانے چھوڑ کر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع شہر القصیر چلے گئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق انخلاء کا یہ عمل 5 روز قبل دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

روسی ملٹری پولیس کے ارکان نے خود جنوبی حماہ کے دیہات کے لوگوں کو بتایا کہ وہ علاقے سے کوچ کر کے القصیر کی جانب جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی ملٹری پولیس کے شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے بعض مقامات سے انخلاء کو شامی حکومت کے ساتھ تصفیے کے معاہدے کی خلاف ورزی شمار کیا جا رہا ہے۔رواں برس مئی میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت روسی ملٹری پولیس کو شہری پولیس کے ساتھ کم از کم 6 ماہ کے لیے مستقل صورت میں اٴْن شہروں اور قصبوں میں موجود ہونا تھا جن کو تصفیے کے سمجھوتے میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :