نارنگ منڈی ،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے جانے کے باوجود بھی نہری پانی نہ آنے پر کسانوں ،زمینداروں اور کاشتکاروں کا احتجاج

منگل 12 جون 2018 13:43

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ نیو شاہدرہ مائینر اور اولڈ شاہدرہ مائینر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے جانے کے باوجود بھی نہری پانی نہ آنے پر سینکڑوں کسانوں ،زمینداروں اور کاشتکاروں کا کسان رہنما چودھری غلام علی گورسی کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ چیف انجئینر محکمہ انہار سے فوری نوٹس لینے اور نہری پانی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے بتایا کہ چاول کی فصل کی کاشت کے لیے وقت گزر رہا ہے اور نہری پانی میسر نہ ہونے کی وجہ ے سینکڑوں زمیندار مونجی کی بوائی سے محروم ہیں اور انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر مونجی کی بوائی میں مزید تاخیر کی گئی تو زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور چاول کی فصل پوری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال مئی میں نہری پانی راجباہوں اور مائینروں میں آ جاتا ہے لیکن امسال محکمہ انہار کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی سے بھل صفائی تک نہیں کی گئی اور کنارے مسمار ہو چکے ہیں زمیندار پریشان ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا واضح رہے کہ کالاخطائی راجباہ کے کسانوں نے بھی بھل صفائی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر بھل صفائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :