نارنگ منڈی،22سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک

منگل 12 جون 2018 13:43

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نارنگ منڈی کے محلہ محمد پورہ میں دسرے روز بھی بائیس سالہ نوجوان نوید ادریس نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہو گیا ،ایک ہفتہ کے دوران محلہ محمد پورہ میں نشہ کی زیادتی سے تین نوجوانوں کی ہلاکتوں نے پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ متوفی نوید ادریس منشیات کا عادی تھا جبکہ متوفی کا باپ وفات پا چکا ہے اور متوفی گھر کا واحد کفیل تھا اور سبزی فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا گزشتہ روز نشہ کی زیادتی کے باعث گھر میں ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی واضح رہے کہ محلہ محمد پورہ منشیات کاگڑھ ہے اور پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے منشیات کہاں سے آتی ہے کون فروخت کرتا ہے اور نوجوان نسل کو کون تباہ کر رہا ہے اہل محلہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی توجہ دے کر منشیات کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔