Live Updates

شریف برادران کو اپنا لیڈر کہنے والے ڈاکٹر امبر مریم نواز کے مقابلے پر اتر آئے

نواب امبر نے ایک مربہ پھر لاہور کے حلقہ این اے 125 سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،43ویں بار این 125سے الیکشن لڑیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 23:59

شریف برادران کو اپنا لیڈر کہنے والے ڈاکٹر امبر مریم نواز کے مقابلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) شریف برادران کو اپنا لیڈر کہنے والے ڈاکٹر امبر مریم نواز کے مقابلے پر اتر آئے۔ نواب امبر نے ایک مرتبہ پھر لاہور کے حلقہ این اے 125 سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔نواب امبر43ویں بار این 125سے الیکشن لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن تھا جس کے بعد کاغذات نازمدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آئے گا۔

لاہور کی 14 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بڑا اور سیاسی و انتخابی معرکہ ہوگا۔آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن :قومی اسمبلی کی14 نشستوں کیلیے100 سےزائدامیدواروں نےکاغذات جمع کروادیے۔ایاز صادق نے این اے 133 اور 125 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے این اے127 اور125 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔صدرن لیگ شہبازشریف نے این اے132 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

این اے 132 سےپیپلزپارٹی کی ثمینہ خالدگھرکی نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 125 سے ڈاکٹرامبرشہزادہ نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مسلم لیگ ن کےپرویزملک نے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی کےجمشید اقبال چیمہ نےاین اے127سےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔برابری پارٹی کےسربراہ گلوکارجواداحمد نےبھی 2حلقوں این اے131 اور132سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے جہاں انکا مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ہوگا۔اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ شریف برادران کو اپنا لیڈر کہنے اور چیف جسٹس کو نگران وزیر اعظم کے طور پر اپنے نام کی تجویز دینے والے ڈاکٹر امبر نے ایک مرتبہ پھر این اے 125 سے الیکشن لڑنے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے جہاں وہ ممکنہ طور پر اپنے ہی لیڈر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے مقابلہ کریں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر امبر کا کہنا تھا کہ میرا نعرہ ہے کہ نیم کرپٹ آئےگا ملک ترقی پائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ این اے125 سےچھٹی بارالیکشن لڑرہا ہوں۔ انھوں نےبتایاکہ انتخابی نشان چمچہ ہے جوہرکسی کی ضرورت ہے۔عوام کے لئےعوام کے پیسے سے الیکشن لڑتا ہوں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر امبر این اے 125 سے 43ویں بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات