Live Updates

راولپنڈی، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

ضلع میں قومی اسمبلی کی7اور صوبائی اسمبلی کی15نشستوں پر مجموعی طور پر 318امیدواروں نے قسمت آزمائی کے لئے کاغزات جمع کرا دیئے

پیر 11 جون 2018 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری انتخابی شیڈول کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے 2جون سی8جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی بعد ازاں اس میں3یوم کی توسیع دے کر 11جون کی تاریخ مقرر کی گئی اس طرح 9یوم کے اندر ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی7اور صوبائی اسمبلی کی15نشستوں پر مجموعی طور پر 318امیدواروں نے قسمت آزمائی کے لئے کاغزات جمع کرا دیئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 18کے امیدواروں کی فہرست رات گئے تک جاری نہ ہو سکی قومی اسمبلی کے حلقہ این ای57سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی ،پیپلز پارٹی کے آصف شفیق ستی اور متحدہ مجلس عمل کے قاری سیف علی نے کاغذات جمع کرائے حلقہ این ای58سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص ، تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عظیم ،ھلقہ این اے 59سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، تحریک انصاف کے سرور خان ،کرنل (ر)اجمل صابر راجہ ،مسلم لیگ ن کے انجینئر قمر السلام اور پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم سمیت 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،حلقہ این ای60 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ،بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مختار عباس ،تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان ،مصدق گھمن اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رضا احمد شاہ سمیت20امیدواروں کا غذات نامزدگی داخل کرائے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ابرار ، تحریک انصاف کے رہنما عامر کیا نی ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی گلزار اعوان اور راجہ رضوان ، تحریک لبیک پاکستان کے سید شاہد گیلانی ، متحدہ مجلس عمل رضوان احمداور ملی مسلم لیگ کے فہیم رضا بٹ سمیت 34امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شکیل اعوان ، حاجی پرویز ، شیخ ارسلان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم شیخ ،متحدہ مجلس عمل کے چوہدری حنیف سمیت14 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، قومی اسمبلی کے حلقہ این ای63سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،تحریک انصاف کے سرور خان سمیت دیگر نے کاغذات جمع کرادیئے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، تحریک انصاف کے چوہدری محمد افضل ،پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم سمیت 26 امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے مسلم لیگ ن کے سجاد خان ،تحریک انصاف کے عارف عباسی اور چوہدری عدنان سمیت27 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، تحریک انصاف کے حامد نواز راجہ ، چوہدری نذیرسمیت29افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 13سے تحریک انصاف کے حاجی امجد محموداورواصف قیوم عباسی، مسلم لیگ ن کے چوہدری سرفراز افضل سمیت24 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 سے تحریک انصاف کے آصف محمود اور عمر تنویر بٹ ، مسلم لیگ ن کے اسامہ تنویر چوہدری اور چوہدری ایاز،پیپلز پارٹی کے جعفر اقبال اور ملی مسلم لیگ کے رانا عبدالرحمن سمیت32افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے مسلم لیگ ن کے ملک افتخار ،تحریک انصاف کے شہریار ریاض اور عمر تنویر بٹ ،پیپلز پارٹی کے ملک قاسم ادریس، ملی مسلم لیگ کے ملک شہزاد یاسین سمیت27افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 16 سے مسلم لیگ ن کے شاہد غفور پراچہ ، پیر زادہ راحت مسعود قدوسی، ناظم الدین ناظم ، حاجی پرویز ، شیخ ارشد ،تحریک انساف کے راجہ راشد حفیظ، پیپلز پارٹی کے چوہدری افتخار اور ملک خالد نواز بوبی ، متحدہ مجلس عمل کے چوہدری حنیف اور ملی مسلم لیگ کے افتخار شاہ سمیت35افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے مسلم لیگ ن کے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،تحریک انصاف کے ساجد قریشی ، فیاض الحسن چوہان ،چوہدری اصغر،اظہر اقبال ستی ،پیپلز پارٹی کے راجہ ارسلان حیدر ، تحریک لبیک پاکستان کے راجہ امان اللہ ستی ،متحدہ مجلس عمل کے رضااحمد شاہ سمیت31افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 18 سے مسلم لیگ ن کے ضیا ء اللہ شاہ ،تحریک انصاف کے اعجاز خان جازی، صاحبزادہ پیر عمر فاروق گل ، پیپلز پارٹی کے بابر سلطان جدون،ملی مسلم لیگ کے زاہدخان سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی19سے عوامی مسلم لیگ ن کے چوہدری عبدالقدوس نے کاغذات جمع کرائے راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے کاغذات نامزدگی چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59,63جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 10اور12سے کاغذات جمع کرادیئے چوہدری نثار کی جانب سے ان کے پی اے شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے کاغذات جمع کرائے الیکشن شیڈول کے دوسرے مرحلے میںجمع کرائے گئے کاغذات کی سکروٹنی آج (بروز منگل )سے شروع ہو کر 3دن جاری رہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات