Live Updates

میں عمران خان کا نہیں وہ میرا مقابلہ کرنے کراچی آرہے ہیں میں تو اسی شہر کی بیٹی ہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا

میں این اے 243 سے الیکشن لڑوں گی،میں دس سال ڈپٹی اسپیکر رہی ہوں، لوگ مجھے جانتے ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی

پیر 11 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا نہیں وہ میرا مقابلہ کرنے کراچی آرہے ہیں میں تو اسی شہر کی بیٹی ہوں ۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

شہلارضا نے کہا کہ میں این اے 243 سے الیکشن لڑوں گی،میں دس سال ڈپٹی اسپیکر رہی ہوں، لوگ مجھے جانتے ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں آپس کے مسلے ہیں ان کی پارٹی سے متعلق عدالتی فیصلہ جوبھی ہو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے نہیں بلکہ وہ مجھ سے مقابلہ کرنے کراچی آئیں گے یہ کراچی شہر میرا ہے میں کراچی کی بیٹی ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات