جعفرآباد ، انتخابی دنگل سج گیا ،سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اترنے کیلئے تیار ،تماشائی مقابلہ دیکھنے کیلئے بے تاب

پیر 11 جون 2018 21:35

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) انتخابی دنگل سج گیا ،سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار ،تماشائی مقابلہ دیکھنے کے لیے بے تاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں انتخاب لڑنے والے مختلف امیدواروں نے اپنے نامزدگی متعلقہ آر اوز کے پاس جمع کروادیے ہیں اور یوں انتخابی دنگل کے اکھاڑے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے این اے 261 جعفرآباد صحبت پور کی نشست کے لیے سابق وزیراعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی ، سابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی ، میر فائق خان جمالی ، محترمہ راحت بی بی جمالی ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسو ،بی این پی کے میر نذیر احمد کھوسو ، نیشنل پارٹی کے محمد نعیم کھوسو اور عبد الرسول بلوچ ، جماعت اسلامی کے عبد المجید بادینی اور سابق سینیٹر میر سہراب خان کھوسہ نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں بی پی 13 جھٹ پٹ کی نشست کے لیے میر عمر خان جمالی ،فائق خان جمالی ، راحت بی بی جمالی ، تیمور جمالی ، اورنگزیب جمالی ، میر نعیم مکھوسہ ، عبدالرسول بلوچ ، عبدالمجید بادینی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عبد العزیز کھوسہ ، عائشہ جروار ، حیدر بلوچ اور زرینہ گولہ نے اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں پی بی 14 اوستہ محمد کے لیے میر جان محمد جمالی ، حیدر خان جمالی ، صیفل خان جمالی ، نورجہان میمن ، صدیق عمرانی ، عبدالغنی ایڈوکیٹ نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرواے پی بی 15 صحبت پور کیلئے میر سلیم خان کھوسہ ، میر احمد نواز خان کھوسہ ، میر دوران خان کھوسہ ، میر مشرف کھوسہ ، میر نزیر احمد کھوسہ اور ایڈوکیٹ صدام حسین بلیدی نے اپنے نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں ۔