ڈاکٹرسرفراز نعیمی کی حیات اورشہادت قابل رشک تھی‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

وہ پیکر عزیمت واستقامت ، جری، شجاع، جہد مسلسل اور سعی پیہم کی تصویر وتعبیر تھے‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

پیر 11 جون 2018 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی کی حیات اورشہادت قابل رشک تھی،وہ پیکر عزیمت واستقامت ، جری، شجاع، جہد مسلسل اور سعی پیہم کی تصویر وتعبیر تھے، شہیدپاکستانؒ ہمیشہ فوجی ڈکٹیٹر شپ اور فوج کے سیاسی کردار کیخلاف رہے۔

ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے زندگی جہاد بالنفس میں بسر کی اور ایک مجاہد کی طرح جام شہادت نوش کیا۔ڈاکٹر صاحب تنظیم المدارس کے دو مرتبہ مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے اور اپنے اس عرصہ میں تنظیم المدارس کے ساتھ کثیر تعداد مدارس کو ملحق کروا کر ملحقہ مدارس کی تعداد میں معتدبہ اضافہ فرمایا یہ تعداد 14سوسے بڑھا کر 6 ہزار تک پہنچا دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسرفراز نعیمی کا9واں یوم شہادت آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا،جامعہ نعیمیہ سے وابستہ سینکڑوں مدارس ومساجد میںقرآن خوانی،فاتحہ خوانی اورافطار ڈنر کااہتمام کیا جائے گاجبکہ مرکزی تقریب جامعہ نعیمیہ میںہوگی جس سے شیخ الحدیث پیر رضائے مصطفی نقشبندی، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی خطاب کریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒکے 9ویںیوم شہادت کے سلسلے میں جاری تین روزہ تقریبات کے دوسرے روز جامعہ نعیمیہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںپیر فاروق احمد،مولانا ارشدجاوید رضاقادری،ماسٹر ضیاء الرحمان،حاجی محمدعمران حسین،مولانا محمدسلیم نعیمی،قاری محمدامین بھٹی،قاری محمدجاوید ہاشمی،مولانا مبشراحمد،مولانا محمدآصف علی،محمداویس رضاقادری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلبہ سمیت عامة الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر امانت رسول نے کہ شہید پاکستان کی زندگی کے کسی بھی پہلو کو لیں آپ کو اخلاص ، محبت ، رواداری ، انکساری ، فقر واستغناء ، یقین محکم اور الله کی رضا سے راضی ہونے کی خصوصیات منفرد طور پر نظر آئیں گی۔ وہ سچے پاکستانی ، اعلیٰ پائے کے عالم اور عاشق رسولؐ تھے۔آپ کی شہادت نے تمام سواد اعظم اہلسنت پاکستان کے گروپوں کو اب متحد ہونے کا درس دیا ہے۔حضرت قبلہ شہید رحمة االلہ علیہ کی معصوم شہادت یقینا دفاع واستحکام پاکستان کیلئے رائیگاں نہیں جائے گی۔