Live Updates

کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی کے انتخابی معرکہ میں قدم رکھ دیا

رانا مشہود نے کراچی کے تین حلقوں این اے 248،249 اور250 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے پہلے شہباز شریف کو کراچی سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے کر واپس لی گئی پھر سندھ کی قیادت کے اصرار پر انہیں کراچی سے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی

پیر 11 جون 2018 21:27

کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی کے انتخابی معرکہ میں قدم رکھ دیا۔ رانا مشہود نے کراچی کے تین حلقوں این اے 248،249 اور250 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ سینیٹرسلیم ضیاء نے کہا ہے کہ گذشتہ روز شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی گئی جو اتوار کی شب واپس لے لی گئی بعد ازاں سندھ کی قیادت کے بے حد اصرارپرپارٹی قیادت نے شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات لڑنے کی دوبارہ اجازت دی ہے۔

پیرکوسٹی کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے رانا مشہود نے این اے 248، این اے 249 اوراین اے دوسوپچاس سے ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہاکہ کراچی کے ہر حلقے میں نون لیگیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں میاں شہبازشریف دورہ کراچی میں وعدہ کرکے گئے تھے کہ کراچی کو حقوق دلائینگے یہاں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلیے مسلم لیگ نون جدوجھد کا آغازکرے گی اورمسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے اورکامیابی کے بعد کراچی کی ترقی کے لیے نئی جدوجھد کی بنیاد رکھیں گے ۔

رانا مشہود نے کہامخالفین کو علم ہے کہ وہ ہمیں ووٹ کی طاقت سے شکست نہیں دے سکتے،سندھ کے نام پر جو لوٹاگیا اسکو واپس لائیںگے،یہاں پر احساس محرومی کو ختم کرینگے اب سندھ کی اواز مسلم لیگ نون نوازبنے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پانچ سال مکمل کییٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرنے والوں کے منہ میں خاک پڑگئی ،الیکشن اپنے وقت پر ہونگے اورپورے ملک میں شیر کی دھاڑ گونجے گی۔

انہوں نے عید الفطرکے بعد کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ پاکستان کی حقیقی جماعت مسلم لیگ نواز ہے تحریک انصاف لوٹا پارٹی بن چکی ہے۔مسلم لیگ نون کے سینیٹرسلیم ضیاء نے صحافیوں کے استفسارپربتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ شب مشاورت کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا تاہم پیرکوپارٹی کی اعلی قیادت نے کراچی کی سیاسی صورتحال پردوبارہ مشاورت کی اورسندھ کی قیادت کی اکثریتی رائے اوراصرار کی روشنی میں فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ شہبازشریف کراچی سے الیکشن لڑیں گے اورگذشتہ شب الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ مخرکردیا گیا اور پیرکومشاورت کے بعد کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات