ڈاکٹر عاصم کے کیخلاف 462 ارب روپے ریفرنس کی سماعت

عدالت نے نیب کی جانب سے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 12 تک جون کے لیے ملتوی کردی مسلم لیگ کیساتھ جو ہوا اس کا ذمہ دار چوہدری نثار ہے ، ڈاکٹر عاصم کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 20:32

ڈاکٹر عاصم کے کیخلاف 462 ارب روپے ریفرنس کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت پیر کو ہوئی عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ گواہ شاہد مسعود اور زاہد حسین اسلام آباد سے نہیں آسکے جبکہ گواہوں کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 12 جون تک کیلیے ملتوی کردی واضع رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کاحکم دیا تھا سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ چوہدری نثار کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے مسلم لیگ کیساتھ جو ہوا اس کا ذمہ دار چوہدری نثار ہے چوہدری نثار نے ہمیشہ غلط مشورے دیئے ہیں پاکستان کے بہت سے مسائل کی وجہ چوہدری نثارہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاست اب کراچی اور حیدرآباد میں نظرنہیں آرہی کراچی کی عوام کوالیکشن میں متبادل ڈھونڈنا ہے وہ کوئی بھی ہوسکتاہے۔

#