Live Updates

مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے پارٹی کے صدرمیاں شہبازشریف کو کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا

پیر 11 جون 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے پارٹی کے صدرمیاں شہبازشریف کو کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے جس کے بعد میاں شہبازشریف نے کراچی سے حاصل کیے گئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اتوارکومسلم لیگ نون کے سینیٹر سلیم ضیاء نے میاں شہازشریف کے کراچی سے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے اورصحافیوں کے روبرو اعلان کیا تھا کہ شہبازشریف کراچی کے تین حلقوں سے انتخابات لڑیں گے اورپیرکے روز رانا مشہود شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے تاہم مسلم لیگ نون کی قیادت کے لاہورمیں ہونے والے اہم ترین مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت نے شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف نے پارٹی قیادت کی مشاورت پراب کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے بتایا کہ شہباز شریف اب کراچی سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔یہ فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ہے۔#
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات