Live Updates

این اے 53،عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عائشہ گلالئی ان سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئیں

عمران خان این اے 53 سے بڑے مارجن سے کامیاب ہونگے، مریم نواز بھی مقابلے میں آ جائیں ضمانت ضبط ہوجائیگی، فیصل جاوید پی ٹی آئی نے اپنا نظریاتی موقف بدل لیا ،عمران نیازی نے ٹکٹ ماریں کھانے والے کارکنوں کی بجائے مجرموں کو دے دیئے ہیں،عائشہ گلا لئی

پیر 11 جون 2018 20:26

این اے 53،عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عائشہ گلالئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) عمران خان کی جانب سے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عائشہ گلالئی ان سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے بھی اس حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی یقینی ہے، انہیں یہاں سے کوئی شکست نہیں دے سکتا، وہ اس حلقے سے بہت بڑے مارجن سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز بھی آ جائیں تو ان کی بھی ضمانت ضبط ہو جائیگی۔عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد عائشہ گلالئی نے بھی این اے 53سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد عمران خان کی حکومت نہیں آرہی،پی ٹی آئی نے اپنا نظریاتی موقف بدل لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ماریں کھانے والے کارکنوں کی بجائے مجرموں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ اس نشست سے (ن) لیگ کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات